احتجاجی ریلیوں کی قیادت کے حوالے سے حتمی فہرست جاری

0
273
احتجاجی ریلیوں کی قیادت کے حوالے سے حتمی فہرست جاری

ہاٹ لائن نیوز : احتجاجی ریلیوں کی قیادت کے حوالے سے حتمی فہرست جاری کر دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی جلسوں کی قیادت کے حوالے سے حتمی فہرست جاری کر دی گئی۔ خیبرپختونخوا سے قافلے کی قیادت وزیراعلیٰ اور شاہدخٹک کرینگے، جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی ایم این اے زرتاج گل قافلے کی قیادت کرینگی۔

جاری فہرست کے مطابق پنجاب سے شیرافضل مروت، چوہدری پرویزالٰہی، صنم جاوید، حماد اظہر جب کہ سندھ سے قافلے کی قیادت حلیم عادل شیخ، عالمگیر خان اور دیگر کریں گے۔

کشمیر، گلگت بلتستان سے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اور دیگر، اسلام آباد سے قافلے کی قیادت بیرسٹر گوہر،لطیف کھوسہ، عمر ایوب، شاندانہ گلزار، شبلی فراز کریں گے۔

Leave a reply