اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان آپس میں الجھ پڑے

مانسہرہ میں اجلاس میں خیبرپختونخوا کے 2 ارکان آپس میں الجھ پڑے۔
ذرائع کے مطابق مردان کے رکن اسمبلی نے پارٹی رہنما پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وہ بات کرنے میں سب سےآگے ہیں، جلسے میں کوئی نہیں آیا۔
ڈی چوک واقعے کے بعد کئی رہنمامنظرسے غائب ہیں اور صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کے ٹیلی فون بند ہیں جبکہ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد میں کارکنوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔









