اب ہفتے میں صرف 4 دن کام کرنا ہو گا

اب ہفتے میں صرف 4 دن کام کرنا ہو گا
پاکستان سمیت متعدد ممالک اس وقت گرمی کی لپیٹ میں ہیں، درجہ حرارت 50 ڈگری سے بھی تجاوز کرجاتا ہے ان ممالک میں یو۔ اے۔ ای اور سعودی عرب سر فہرست ہیں، گرمی کی شدت کے پیش نظر یو۔اے۔ای حکومت نے ملازمین کے لیے ہفتے میں 4 روز کام اور ڈیوٹی کا دورانیہ بھی کم کردیا ہے، دبئی حکومت کی طرف سے یہ اقدام 1 جولائی سے بارہ ستمبر تک نافذ العمل رہے گا، ملازمین کو 2 گروہوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، پہلا گروہ سوموار سے جمعرات آٹھ گھنٹے کام کرے گا جبکہ دوسرا گروہ سوموار سے جمعرات تک سات گھنٹے کام کرے گا۔









