آگ لگنے کے بعد ٹینکر پھٹ گیا

ہاٹ لائن نیوز : مالاکنڈ کے علاقے تور موڑ کے مقام پر آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے بعد ٹینکر پھٹ گیا۔
واقعہ تہکال کے علاقے راحت آباد قبرستان کے قریب پیش آیا۔ آئل ٹینکر ڈرائیور نے گاڑی سے چھلانگ لگا دی جس سے اسے معمولی چوٹیں آئیں۔ آگ کی وجہ سے پہاڑپرموجودجھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیمیں اور ایمرجنسی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے پہنچ گئیں۔ ریسکیو کی 4 گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔









