
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق سیاسی سیکرٹری اور قریبی ساتھی آصف کرمانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
مسلم لیگ ن سے علیحدگی کے بعد آصف کرمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ کافی عرصے سے مسلم لیگ (ن) کے سیاسی معاملات سے الگ ہیں اور اب انہوں نے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
آصف کرمانی نے مزید کہا کہ عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے مر رہے ہیں، خوشامدی ٹولہ سب اچھا کہہ رہا ہے اور نواز شریف بے خبر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ان حالات سے آگاہ کرنے کی کوشش کی لیکن خوشامدی گروپ کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا۔









