
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں 8 فروری کے انتخابات میں آزاد امیدواروں کے پوسٹرز اور فلکسز اتارنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور، آئی جی سمیت فریقین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔
عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر درخواست گزار کیخلاف غیر قانونی اقدامات سے باز رہیں ۔
عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ درخواست گزار امیدوار کو ہراساں نہ کرے،
عدالت نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ درخواست گزار امیدوار کی فلیکسز اور پوسٹرز نہ اتارے جائیں ۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری نے لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 171 سے امید وار راناسکندرایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی۔
درخواست گزار نے حلقے میں انتظامیہ کی جانب سے اپنے پوسٹرز اور فلکسز اتارنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے ۔








