آرمینیا نے بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی خریداری روک دی

0
53
آرمینیا نے بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی خریداری روک دی

آرمینیا نے دبئی ایئر شو میں بھارتی جنگی طیارہ تیجس کے حادثے کے بعد اس طیارے کی خریداری کا عمل عارضی طور پر روک دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ارمینیا اور بھارت کے درمیان تقریباً 1.2 ارب ڈالر مالیت کے 12 تیجس طیاروں کی ممکنہ خریداری پر مذاکرات جاری تھے، اور یہ معاہدہ طے پانے کی صورت میں تیجس کی پہلی بڑی برآمدی ڈیل ثابت ہوسکتا تھا۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے سے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچ سکتا ہے، کیونکہ تیجس میں استعمال ہونے والے متعدد جدید سسٹمز، بشمول اسرائیلی ساختہ ریڈار، اسی کمپنی سے حاصل کیے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ 21 نومبر کو دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا تھا، جس میں پائلٹ جان کی بازی ہار گیا تھا۔

Leave a reply