آج بہت مطمین ہوں کہ عدالت سے ریلیف مل گیا ,عظمی بخاری

0
187
آج بہت مطمین ہوں کہ عدالت سے ریلیف مل گیا ,عظمی بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو۔۔۔

آج بہت مطمئن ہوں آج مجھے ریلیف ملا ہے چیف جسٹس صاحبہ کی مہربانی ہے
میں نے جو بیڑا اٹھایا تھا اپنے کیس کے ساتھ میں نے باقی بھی خواتین کی آواز بننا ہے

بہت سے خواتین کے کیس اس طرح سائبر کرائم میں جاتے پھر وہ پریشان رہتی ہے اور کوئی سننے والا نہیں ہوتا
جج صاحبہ نے رپورٹ طلب کر لی ہے تمام سائبر کیسز کی کتنے کیس ہوئے اور کتنے کیسز پر فیصلے ہو ئے
مجھ سے پوچھا جاتا بتائیں کون کون سے اکاؤنٹ ہے یہ میرا کام ہے؟

یہ ایف آئی اے کا کام ہے ابتک کیا کاروائی کی ہے یہ انہوں نے بتانا ہے
نہ یہ سیاسی کیس ہے نہ یہ پرسنل کیس ہے
مجھے اپنے لیے اور تمام خواتین کے لیے انصاف چاہیے
یہ کوئی سیاسی انتقام نہیں ہے اگر کسی سیاسی مخالف نے یہ حرکت کی ہے تو اس کو بھگتنی پڑے گی
میری وزیر اعلی صاحبہ نے مجھے کہا ہے کہ عظمیٰ اب پیچھے نہیں ہٹنا

Leave a reply