آج بھی مخصوص نشستوں پر فیصلہ نہ ہوسکا

0
159
آج بھی مخصوص نشستوں پر فیصلہ نہ ہوسکا

ہاٹ لائن نیوز : آج بھی الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ کرسکا تاہم الیکشن کمیشن نے مشاورتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا چوتھا اجلاس ہوا، اجلاس میں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور لیگل ٹیم نے شرکت کی۔

اجلاس میں لیگل ٹیم نے سپریم کورٹ کی وضاحت اور نئے الیکشن ایکٹ پر بریفنگ دی جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خط کا بھی جائزہ لیا گیا۔

قانونی ٹیم نے بریفنگ میں کہا کہ پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں پر کوئی حق نہیں ہے۔

آج بھی الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ کرسکا تاہم کمیشن نے مشاورتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن کے قانونی ماہرین سے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ الیکشن کمیشن کا اجلاس پیر کو دوبارہ ہونے کا امکان ہے۔

Leave a reply