آئی فون کےڈیزائن میں انقلاب لانےکا فیصلہ

0
262
آئی فون کےڈیزائن میں انقلاب لانےکا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : ایپل نے آئی فون کے ڈیزائن میں انقلاب لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اب کچھ نیا کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ اسمارٹ فونز کی دنیا پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے، کمپنی فولڈ ایبل اسمارٹ فون لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

ایپل نے دو نئے فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کی تیاری کا عمل شروع کردیا ہے۔ڈیزائن کی حتمی منظوری کے بعد اب ان اسمارٹ فونز کی تفصیلات کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔

کمپنی مارکیٹ میں کچھ نیا لانا چاہتی ہے۔ یہ نیا فولڈ ایبل اسمارٹ فون ایسے فونز کی مارکیٹ میں انقلاب برپا کرسکتا ہے۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ آئی فون 16 افقی طور پر موڑنے کے قابل ہو گا۔ کم از کم دو ایسے ماڈل تیار کیے جا رہے ہیں۔ دونوں ماڈلز فولڈ ایبل فونز کے انداز میں تیار کیے گئے ہیں۔

کمپنی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ماڈل 2026 سے پہلے مارکیٹ میں نہیں آئیں گے۔

Leave a reply