آئی ایم ایف کا پاکستان کی نئی گندم پالیسی پر اعتراض، وضاحت طلب

0
167
آئی ایم ایف کا پاکستان کی نئی گندم پالیسی پر اعتراض، وضاحت طلب

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی نئی گندم پالیسی میں کم از کم امدادی قیمت مقرر کرنے کے معاملے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق پالیسی کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف نے وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کو خط لکھ کر گندم پالیسی کی تفصیلات مانگیں اور اس پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

وزارتِ فوڈ کے حکام کے مطابق آئی ایم ایف کو وضاحت دی گئی ہے کہ پالیسی میں امدادی قیمت فکس نہیں کی گئی بلکہ صرف اشاریہ جاتی (انڈیکٹو) قیمت کا تعین کیا گیا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں امریکی ہارڈ ریڈ گندم کی قیمت — جو اس وقت تقریباً 238 ڈالر فی ٹن ہے — کو بنیاد بنا کر یہ اشاریہ جاتی قیمت نکالی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس قیمت میں کراچی میں لینڈنگ لاگت اور ملتان تک ترسیل کے اخراجات شامل کر کے اندازہ لگایا گیا کہ درآمد شدہ گندم کی قیمت تقریباً 3500 روپے فی من بنتی ہے۔

وزارتِ فوڈ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے تمام اعتراضات اور ان کے جوابات وزیراعظم ہاؤس کے ساتھ بھی شیئر کر دیے گئے ہیں۔

Leave a reply