آئی ایم ایف وفد پاکستان کا دورہ کرے گا

ہاٹ لائن نیوز : آئی ایم ایف کا وفد مشن چیف نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ آئی ایم ایف کا وفد 11 سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران آئی ایم ایف کا عملہ پروگرام سے متعلق کارکردگی اور حالیہ پیش رفت کا جائزہ لے گا۔
آئی ایم ایف کا وفد توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے پہلے جائزے پر بات نہیں کرے گا۔ موجودہ پروگرام کا پہلا جائزہ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ہو گا۔









