
ہاٹ لائن نیوز : آئندہ مالی سال حکومت اسٹیٹ بینک سے قرض نہیں لے گی، بیرونی ادائیگیاں بلا تاخیر بروقت کی ہوں گی، وزارت خزانہ اور آئی۔ ایم۔ ایف کے درمیان اتفاق، ایف۔ بی۔ آر ٹیکس ادائیگیاں بروقت کرنے کا پابند ہو گا، آئی ایم ایف کے ساتھ اتفاق ہو گیا ہے۔
زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے اور ادائیگیوں کے لئے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بانڈز کا اجرا ہو گا، درآمدات پابندی عائد نہیں ہو گی، انٹرنیشنل ٹرانزکشنز پر بھی پابندی عائد نہیں کی جائے گی، وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور وزارت توانائی کی معلومات آئی۔ ایم۔ ایف کو بھیجی جائیں گی، ایف۔ بی ۔آر، شماریات بیورو، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی معلومات بھی آئی۔ایم۔ ایف حاصل کرے گا۔









