آئمہ بیگ کا انکشاف: والدہ کو یاد کر کے روئیں تو نیا راگ ملا

0
106
آئمہ بیگ کا انکشاف: والدہ کو یاد کر کے روئیں تو نیا راگ ملا

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک انکشاف کیا ہے کہ ایک دن والدہ کو یاد کر کے روتے ہوئے انہیں ایک نیا راگ ملا، جسے انہوں نے موبائل میں ریکارڈ کر لیا۔

حال ہی میں آئمہ بیگ نے ایک پروگرام میں شرکت کی اور اپنی موسیقی سے متعلق باتیں کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا نیا میوزک البم جلد ریلیز ہونے والا ہے جس کا نام “گڑیا” ہے، اور یہ البم وہ اپنی مرحومہ والدہ کے نام وقف کر رہی ہیں۔

آئمہ بیگ نے کہا کہ ایک دن فجر کی نماز کے بعد والدہ کو یاد کرتے ہوئے وہ جذباتی ہو گئیں اور روتے روتے ایک نیا راگ ان کے ذہن میں آیا۔ انہوں نے اسے اپنے موبائل پر ریکارڈ کر لیا اور اس راگ کے ذریعے وہ وہ سب باتیں بیان کر سکیں جو اپنی والدہ سے کہنا چاہتی تھیں۔

Leave a reply