
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا ۔
جسٹس شاہدکریم نےدرخواست پرسماعت کی ، درخواست مدثر علی ہاشمی نے وکیل میاں سہیل شیعب ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ۔
درخواست میں یوایچ ایس سمیت دیگرکوفریق بنایاگیا ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرٹ لسٹ میں 2021 کے سٹوڈنٹس کو رولز کے برعکس نمبر دیے گے ، اس اقدام سے 2022 اور 2023 کے سٹوڈنٹس متاثر ہوئے ہیں ، درخواست میں ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔