“ہیما مالنی کی پر اسرار خاموشی نے بالی وڈ میں سوالات پیدا کر دیے”

0
86
"ہیما مالنی کی پر اسرار خاموشی نے بالی وڈ میں سوالات پیدا کر دیے"

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار دھرمیندر کی دعائیہ تقریب 27 نومبر کو تاج لینڈز اینڈ ہوٹل، ممبئی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کر کے ان کے لیے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب میں دیول خاندان کے افراد، جن میں سنی دیول، بوبی دیول، کرن دیول اور ابھی دیول شامل تھے، نے بھی شرکت کی۔ سنی اور بوبی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور دھرمیندر کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کو یاد کیا۔ بالی وڈ کے دیگر مشہور ستارے جیسے ریکھا، سلمان خان، آریان خان، امیشا پٹیل، سوہا علی خان، سدھارتھ ملہوترا اور نیہا دھوپیا بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

گلوکار سونو نگم نے دھرمیندر کے مشہور گانے پیش کر کے تقریب میں غمگین ماحول پیدا کیا۔

ہیما مالنی اور ان کی بیٹیاں، ایشا اور آہانا دیول، اس تقریب میں شریک نہیں ہو سکیں، تاہم کئی بالی وڈ شخصیات بعد میں ذاتی طور پر ہیما مالنی سے تعزیت کے لیے ان کے گھر گئیں۔

ہیما مالنی نے ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ دھرمیندر کے ساتھ ان کی زندگی کا ایک بڑا حصہ گزرا اور اب ان کی زندگی خالی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے دھرمیندر کے فن، تواضع اور فلمی کامیابیوں کو یادگار قرار دیا۔

یاد رہے کہ دھرمیندر 24 نومبر 2025 کو 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، اور وہ 8 دسمبر کو اپنی 90ویں سالگرہ منانے والے تھے۔

Leave a reply