ہم سے پنگا لیا تو تمہاری نسلیں یاد رکھیں گی

0
130
ہم سے پنگا لیا تو تمہاری نسلیں یاد رکھیں گی

ہم سے پنگا لیا تو تمہاری نسلیں یاد رکھیں گی

وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہماری طرف بڑھے تو تمہاری نسلیں بھی یاد رکھیں گی، ہم ایسا سبق سکھائیں گے کہ مائیں بچوں سے کہیں گی کہ پاکستان سے کبھی پنگا مت لینا، قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ گجرات کے قصائی کی تمام پالیسیاں ناکام ہو گئیں ہیں۔

پہلگام حملے کی تحقیقات کی بات کی تو بھارت کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئیں بھارت آہستہ آہستہ بند گلی میں داخل ہو رہا ہے، عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کل ایل۔ او۔ سی کے قریب تھا جہاں پر بھارت کہتا تھا کہ دہشتگردوں کو ٹریننگ دی جا رہی ہے، بھارت سے پوچھتا ہوں کہ پہلگام میں چار لوگ گئے فائرنگ کی اور واپس فرار ہو گئے، بھارت بتائے کہ کیا آپ کی مقبوضہ وادی میں نو لاکھ فوج جھک مار رہی تھی ؟

Leave a reply