ہزاروں سال قدیم انوکھا قبرستان دریافت
لیما: (ہاٹ لائن نیوز) پیرو میں گیس پائپ لائن کی تنصیب کے دوران مزدوروں نے قدیم جنازوں کے سامان کے 8 بنڈلز دریافت کر لئے ، جن کی تاریخ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ تقریبا 1,000 سال پرانے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ نے کہا کہ پیرو میں یہ جگہ بچوں کا قدیم قبرستان ہوا کرتی تھی۔ شمالی لیما میں ہونے والی اس دریافت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ جگہ ان بچوں کا قبرستان ہوتا تھا جو شدید خون کی کمی کی وجہ سے 1000 سال قبل ہلاک ہوئے تھے۔
ماہر آثار قدیمہ جیسس بہامونڈے شریبر کا کہنا ہے کہ ناقص غذائیت شیرخوار بچوں کی شرح اموات کا سبب ہوئی ہوگی۔
واضح رہے کہ جنازوں کے ان 8 بنڈلز میں سے 6 بنڈلز 28 قبروں کی گزشتہ دریافت سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر پائے گئے ہیں ، پیرو کا دارالحکومت لیما قدیم یادگاروں ، مقبروں اور دیگر آثار قدیمہ کے کھنڈرات اور رہائشی محلوں کی باقیات کی آماج گاہ تصور کیا جاتا ہے ۔