کم سن بچی پر تشدد کرنیوالے درندے گرفتار

1
147

راولپنڈی: ( ہاٹ لائن نیوز) راولپنڈی کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں آٹھ سالہ ملازمہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، کم سن ملازمہ کے والد کے مطابق بیٹی کی کہنی کی دو ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔ پولیس نے مبینہ تشدد کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔

راولپنڈی میں کمسن ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا ، جہاں تھانہ روات کے علاقہ میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا ۔

متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ روات پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، بچی کے والد کے مطابق 25 اور 26 اگست کی رات بختاور نامی خاتون اور اسکے شوہر نے بچی پر وحشیانہ تشدد کیا، جس سے اس کی کہنی کی 2 ہڈیاں ٹوٹی گئیں ، درندہ صفت ملزمان نے بچی کے سر کے بال بھی کاٹے، اور اس کو حبس بے جا میں رکھا۔

تشدد کا نشانہ بننے والی معصوم بچی کا تعلق خان پور کٹورہ رحیم یار خان سے ہے، بچی کے والدین نے پڑوسن کے کہنے پر راولپنڈی میں واقع نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ایک گھر پر بیٹی کو ماہانہ 6 ہزار تنخواہ پر بھیجا تھا۔

تھانہ روات پولیس کے مطابق آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

1 comment

  1. najlepszy sklep 22 March, 2024 at 00:58 Reply

    Wow, wonderful weblog layout! How long have you ever been running a blog for?

    you made running a blog glance easy. The full look of your website is magnificent,
    as well as the content material! You can see similar here ecommerce

Leave a reply