چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ کو الوداع کہہ دیا

0
114

اسلام آباد: ( ہاٹ لائن نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال اپنا آخری فیصلہ سنا کر سپریم کورٹ آف پاکستان سے روانہ ہوگئے۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنانے کے فورا بعد عدالتی عملے کے ساتھ الوداعی ملاقات کی اور سپریم کورٹ سے روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطاء بندیال مدت ملازمت پوری ہونے پر اپنے عہدے سے ریٹائرہورہے ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جگہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لیں گے۔

بطور نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔

Leave a reply