پنجاب کےبیشتر شہروں میں گیس گھنٹوں غائب

0
78

ہاٹ لائن نیوز : شدید سردی میں پنجاب کے مختلف شہروں میں شہریوں کو کھانے کے اوقات میں گیس کی قلت کا سامنا ہے۔

پنجاب میں موسم سرما اپنے عروج پر ہے اور ایسے میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے بیشتر شہروں میں گھنٹوں گیس غائب رہتی ہے جس نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

سوئی ناردرن کے ذرائع کے مطابق 3 مقررہ اوقات میں بھی پریشر پورا نہیں کر پا رہے جس کے باعث شہریوں کو ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے اوقات میں بھی گیس نہیں مل رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں گیس کی طلب اور رسد میں فرق 900 ملین کیوبک فٹ سے بڑھ گیا ہے، شہر میں گیس کی ضرورت 2100 ملین اور سپلائی صرف 1200 ملین کیوبک فٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق سرد موسم کے باعث گیس پریشر میں مزید کمی کا بھی امکان ہے۔

Leave a reply