پنجاب : دفعہ 144 کا نفاذ، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند

0
15

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت نے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی، میانوالی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہے جب کہ رینجرز کی 2 کمپنیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کیمطابق پنجاب حکومت نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر صوبے کے 6 اضلاع میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے جب کہ محکمہ داخلہ پنجاب کیجانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔

میانوالی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بہاولپور، جھنگ،چنیوٹ میں دفعہ 144 کا نفاذ ہو گا۔ میانوالی میں یکم سے 7 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ دیگر 5 اضلاع میں دفعہ 144 2 دن کے لیے نافذ ہے۔

Leave a reply