پرویز الہٰی پر آخرکس کی مہربانیاں ؟

0
128

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پرویز الہی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کے خلاف نیب اپیل کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔

عدالت نے نیب کی اپیل کو ناقابل سماعت قرار دے کر نمٹا دیا ۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے 13 جولائی کو پرویز الہٰی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتاری نہ کرنے کا حکم دیا ، درخواست گزار کے مطابق سنگل بینچ کے حکم میں نیب فریق نہیں تھا ، درخواست گزار کے مطابق سنگل بینچ کے روبرو سماعت کے دوران نیب کو نوٹس بھی جاری نہیں ہوئے ، درخواست گزار کے مطابق سنگل بینچ نے عملدرآمد پیٹیشن میں درخواست گزار کو ہدایت جاری کیں ، اس بات پر متفق ہیں کہ نیب سنگل بینچ کے روبرو فریق نہیں تھا ، سنگل بینچ نے نیب کو کوئی ہدایت جاری نہیں کیں ، سنگل بینچ کا آرڈر نیب کو متاثر نہیں کرتا لہذا نیب کی اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر نمٹائی جاتی ہے ۔

Leave a reply