پبلک سروس کمیشن میں پہلی پوزیشن : پھر بھی در بدری کیوں ؟

0
49

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی خاتون ثوبیہ نوکری ملنے کے باوجود حاضری لگوانے سے قاصر ہیں، ان کو مقامی افراد قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جبکہ اسکول پرنسپل ان کو اسکول داخل ہونے سے روک رہی ہیں ۔

پبلک سروس کمیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خاتون ثوبیہ نوکری ملنے کے بعد بھی دربدر ہیں، خاتون کو مسلسل قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

پبلک سروس کمیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد انکی گرلز ہائی اسکول درہ شیرخان میں پوسٹنگ ہوئی تھی، تاہم اسکول کی ہیڈ مسٹریس عفت بتول نے ان کو اسکول میں حاضری سے روک دیا ہے ۔

خاتون ٹیچر ثوبیہ کے والد نے بتایا ہے کہ بیٹی کو اڈہاک بنیاد پر ہٹائی جانے والی ٹیچر کی جگہ تعینات کیا گیا ہے ، تاہم اس کو اسکول حاضر ہونے سے روکا جارہا ہے، جبکہ مقامی افراد نے بھی بیٹی کو اسکول جاتے ہوئے بہت ڈرایا دھمکایا ہے ۔

Leave a reply