پاکستان میں رجسٹرڈووٹرزکی تعدادکتنی؟ اعدادوشمارسامنے آگئے

0
37

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں ، ووٹرز لسٹوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے ووٹرز کے اعدادو شمار جاری کر دئیے ، ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ، 69 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی،

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 72 ہزار 14 ہے جب کہ مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار 258 ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582 ہے، صوبہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 161 ہے، خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 ہے، بلوچستان میں کل ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 84 ہزار 594 ہے،اسلام آباد میں کل ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 41 ہزار 554 ہے ۔

واضح رہے کہ 2018ء میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی ۔

Leave a reply