پانی کی بوتلوں میں موجود پانی صحت کے لیے کتنا خطرناک ؟

0
116

ہاٹ لائن نیوز : اگر آپ پلاسٹک کی بوتل سے پانی پینے کے عادی ہیں تو یہ عادت آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

یہ انتباہ امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق سے سامنے آیا ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی اور رٹگرز یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایسی بوتلوں کے پانی میں پلاسٹک کے لاکھوں چھوٹے ذرات ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق بوتل کے پانی میں اوسطاً 250,000 پلاسٹک کے ذرات فی لیٹر ہوتے ہیں۔

مطالعہ کے دوران 3 عام امریکی برانڈز کے 5 پانی کے نمونوں کی جانچ کی گئی۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ایک لیٹر پانی میں 100,000 سے 400,000 پلاسٹک کے ذرات موجود ہو سکتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق زیادہ تر ذرات بوتل سے ہی پانی میں داخل ہوتے ہیں۔

Leave a reply