پارکنگ میں موجود200موٹرسائیکلوں کو آگ لگادی گئی
ہاٹ لائن نیوز : وارانسی، اترپردیش کے کینٹ ریلوے اسٹیشن کےگاڑیوں کی پارکنگ ایریامیں صبح سویرےلگنےوالی آگ میں کم ازکم 2سوموٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
ویڈیومیں فائربریگیڈ اور محکمہ پولیس کےاہلکاروں کو آگ پرپانی چھڑکتےہوئےدیکھاجاسکتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پانےکےلیے فائربریگیڈ کی 12 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔
زخمیوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ابتدائی تحقیقات کیمطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔