ٹک ٹاکر کے قتل کا گواہ مکر گیا

3
201

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) ٹک ٹاکر مسکان سمیت 4 افراد کے قتل کیس کا واحد گواہ اپنے بیان سے مکر گیا، گواہ نے واقعہ میں گرفتار ملزم اوراستعمال ہونیوالی موٹرسائیکل کو بھی شناخت کرنے سے انکار کردیا۔

2019ء میں کراچی کے علاقے گارڈن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ٹک ٹاکر مسکان کو اسکے ساتھیوں سمیت قتل کردیا تھا، قتل کے واقعے کا ایک ہی چشم دید گواہ تھا، وہ بھی اب اپنے بیان سے منحرف ہوگیا ہے۔

واقعے کے عینی شاہد نے مقامی عدالت میں اپنے بیان میں ملزم کی شناخت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شناخت پریڈ کے دوران ایک ہی ملزم کو شناخت کیا تھا۔

عینی شاہد کوعدالت نے کمرہ عدالت میں ملزم کی شناخت کا حکم دیا لیکن گواہ عدالت کے سامنے ملزم کوشناخت نہ کر پایا اور کہا کہ عدالت میں موجود ملزم صحت مند ہے، جب کہ وقوعہ کے وقت فائرنگ کرنے والا کمزور تھا۔

عینی شاہد واقعہ کو زیادہ عرصہ گزر جانے کے باعث موٹر سائیکل کو بھی شناخت نہ کر سکا ۔

3 comments

Leave a reply