ورلڈ کپ کے لیے نیا گانا بننے کو تیار

0
29

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) ورلڈ کپ 2023 ء کے آفیشل گانے سے انتہائی مایوس ہو جانے والے شائقین نے پاکستانی گلوکار علی ظفر سے نیا گانا بنانے کی فرمائش کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بدھ کے روز ’’دل جشن بولے‘‘ ورلڈ کپ 2023 ء کا آفیشل گانا ریلیز کیا تھا ، جس پر کرکٹ شائقین کی جانب سے خوب تنقید کی گئی ۔

ایکس پر کرکٹ کے ایک دیوانے نے پاکستانی گلوکار علی ظفر سے فرمائش کی ہے کہ ’ہمیں آپکی آواز میں گانےکی ضرورت ہے، جس پر گلوکار نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ملک کے لیے میری ضرورت ہے تو میں ہمیشہ حاضر ہوں لیکن میرا کام کرنے کا اپنا ایک طریقہ ہے‘‘۔

گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ اگر ملک کو میری ضرورت ہے، تو میں ہمیشہ حاضر ہوں لیکن میرے اپنے خیالات اور کام کرنے کا اپنا انداز ہے ۔

https://x.com/AliZafarsays/status/1704445733842333810?s=20

Leave a reply