میلہ داتاگنج بخش رحمتہ اللہ علیہ،شیڈول سامنے آگیا

1
98

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) حضرت داتا گنج بخش علی ؒ ہجویری کے 980 ویں عرس مبارک کی تیاریاں مکمل ہو گئی ۔

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 980 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کی تیاریاں مکمل ہو گئی ، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے دربار حضرت داتا گنج بخش کا تفصیلی دورہ کیا اور تیاریوں کو حتمی شکل دی ۔

ایڈمنسٹریٹر داتا دربار اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی واثق عباس ہرل نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی ۔

داتا دربار عرس کی تقریبات 5 سے 7 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ عرس مبارک کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز مزار پر چادر پوشی سے ہو گا۔داتا صاحب عرس کی تین روزہ تقریبات کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے ۔

عرس مبارک پر آنے والے زائرین کے لئے لائٹنگ اور پارکنگ کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔ سول ڈیفنس اہلکار پولیس کے ساتھ ملکر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ایل ڈبلیو ایم سی عملہ تین شفٹوں میں350 ورکرز اور میشنری کے ساتھ صفائی کو یقینی بنائے گا ، عرس کی تقریبات کو مانیٹر کرنے کے لئے داتا دربار میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ، زائرین کے سہولت کے لیے داتا دربار کے اطراف عارضی تجاوزات ختم کروائی گئی ہیں ۔

سبیل مخصوص جگہ لگائی جائے گی تاکہ زائرین کی آمدورفت متاثر نہ ہو پائے۔

1 comment

Leave a reply