مونس الہی کے ورانٹ گرفتاری جاری

0
189

ہاٹ لائن نیوز : ضلع کچہری لاہور میں عدالت نے مونس الہی کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نےاینٹی کرپشن کی درخواست پرورانٹ گرفتاری جاری کیے ۔

عدالت نےجعل سازی کےمقدمے میں مونس الہی کےوارنٹ گرفتاری جاری کیےہیں ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم مونس الہی شامل تفتیش نہیں ہوئے اور خود کو روپوش کررکھا ہے ، ملزم کو متعدد بار نوٹسز جاری کرتے ہوئے طلب کیا مونس الہی نہ پیش ہوئے نہ کوئی جواب جمع کروایا ۔

عدالت سے تفتیشی افیسر نے استدعا کی کہ بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں ۔

عدالت نے تفتیشی افیسر کی استدعا کو منظور کر لیا ۔

Leave a reply