ملک بھر میں میٹرک کے لیے دو نئے تعلیمی گروپس متعارف کرانے کی تجویز

0
147
ملک بھر میں میٹرک کے لیے دو نئے تعلیمی گروپس متعارف کرانے کی تجویز

ملک بھر میں میٹرک کی سطح پر تعلیم کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے دو نئے تعلیمی گروپس متعارف کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ان گروپس میں ٹیکنیکل اور زراعت سے متعلق مضامین شامل کیے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس حوالے سے انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی (آئی بی سی سی) نے ایک مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے جس میں مضامین کی گروہ بندی، اعلیٰ تعلیم کے متبادل تعلیمی راستوں اور مساوات سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

آئی بی سی سی کا یہ اجلاس 23 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں انٹرمیڈیٹ کی سطح پر پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپس میں داخلے کی اہلیت پر بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں میٹرک کی سطح پر متبادل مضامین کی مساوات، غیر ملکی تعلیمی اسناد کی مساوات اور جنرل و ووکیشنل ٹریننگ سے متعلق امور پر بھی مشاورت متوقع ہے۔ اس کے علاوہ میٹرک ٹیکنیکل اور زراعت کے طلبہ کے لیے میڈیکل اور انجینئرنگ شعبوں میں داخلے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید برآں، تعلیمی اصلاحات کو مؤثر بنانے کے لیے ایک قومی سطح کے ورکنگ گروپ کے قیام کی تجویز بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

Leave a reply