مشال یوسفزئی کوانٹرویو دینےپربرطرف کردیا گیا

0
29

ہاٹ لائن نیوز : مشال یوسفزئی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کےعہدے سے برطرف کردیا گیا۔ انہوں نے انٹرویو کے دوران تصدیق کی کہ انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

مشال یوسفزئی نے کہا کہ مجھے نجی ٹی وی کو انٹرویو کی بنیاد پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مشال یوسفزئی پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ترجمان ہیں۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کیجانب سے مشال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو عمران خان نے ڈی چوک جانے کا کہا تھا، جب پی ٹی آئی کے بانی نے ایسا کہا تو وہ پیچھے کیسے ہٹ سکتی تھیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ گاڑی تبدیل کرنیکی ویڈیو بشری بی بی کی ہی تھی ، بشری بی بی کو کہا گیا تھا کہ آپکو واپس دھرنےکے مقام پر لے جائیں گے ، مگر انہیں مانسہرہ لے گئے۔

Leave a reply