مس یونیورس میں کون سی پاکستانی حسینائیں حصہ لیں گی ؟

0
63

ایل سلواڈور: ( ہاٹ لائن نیوز) تاریخ میں پہلی مرتبہ مقابلہ حسن ’مس یونیورس‘ میں پاکستان کی 5 حسینائیں حصہ لے رہی ہیں۔

’مس یونیورس‘ کے مقابلے میں 200 سے زائد امیدواروں میں سے 5 کا تعلق پاکستان سے ہے۔

پاکستان کی طرف سے مس یونیورس 2023 ء کے لیے ٹاپ 5 فائنلسٹ امیدواروں میں لاہور کی حرا انعام،کراچی کی ایریکا رابن ،پنجاب کی سبرینا وسیم , راولپنڈی کی جیسکا ولسن اور پنسلوانیا سے پاکستان نژاد امریکی ملیکہ علوی شامل ہیں۔

مقابلہ حسن میں شامل یہ حسینائیں مالدیپ میں ایک فوٹو شوٹ میں حصہ لیں گی اور ان پانچوں حسیناؤں میں سے کسی ایک حسینہ کو فاتح قرار دیا جائے گا۔

Leave a reply