قیصرہ الہی کی عدالت سے اپیل

0
182

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں قیصرہ الہی نے این اے 64 اور پی پی 32 میں مور کے انتخابی نشان کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے ریٹرننگ آفیسر کو انتخابی نشان کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔

جسٹس سلطان تنویراحمدنےدائر درخواست پر سماعت کی ، قیصرہ الہی نے ایڈووکیٹ فرمان منیس کے توسط سے درخواست دائر کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم جاری کیامگر الیکشن کمیشن نے ابھی تک انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا،ریٹرننگ آفیسر نے انتخابی نشان کے لیے درخواست وصول کرنے سے انکار کیا،دونوں حلقے ایک ہی علاقہ میں واقع ہیں،حلقہ میں کسی امیدوار کو مور کا انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا گیا ۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو مور بطور انتخابی نشان الاٹ کرنے کا حکم دے۔

Leave a reply