
ہاٹ لائن نیوز : مشہور فلم اور ڈرامہ پروڈیوسر ایکتا کپور ایک بار پھر قانونی مشکلات کاشکارہیں۔ ممبئی کی ایک عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ انکے خلاف دائر کردہ مجرمانہ شکایت کی تحقیقات کریں اور 9 مئی تک ایک رپورٹ پیش کریں۔
یہ شکایت مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر وکاس پھاٹک عرف ہندوستانی بھاؤنے دائر کی تھی۔ انکا دعوی ہے کہ ایکتا کپور کے ااو ٹی ٹی پلیٹ فارم الٹ بالاجی پر نشر ہونیوالی ایک ویب سیریز میں ہندوستانی فوجیوں کی توہین کی گئی ہے۔
شکایت میں ، ایکتا کپور ، اسکے والدین شوبھا اور جتیندر کپور ، اور الٹ بالاجی کوملزم نامزد کیاگیا ہے۔ وکاس نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ایک منظر ، جو مئی 2020 میں نشر کیا گیا تھا ، کو غیر جنسی فعل میں شامل ہندوستانی فوج کی وردی دکھائی گئی ، جو ملک کے وقار کیخلاف ایک مکروہ فعل ہے۔