عوام ڈٹ گئی، احتجاج و شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) بجلی کے زائد بلز پر ملک کے بڑے شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج جاری ہے، تاجروں نے بھی احتجاجاً دکانوں کو تالے لگادئیے ہیں ۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف وکلاء بھی ڈٹ گئے، ساہیوال ڈویژن کی تمام بارز نے ہڑتال کردی ہے ، عارف والا میں بھی وکلا برادری نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا، رینالہ خورد اور پلندری میں بھی ڈسڑکٹ بار نے ہڑتال کردی ہے ۔
بلز میں مسلسل اضافے کیخلاف عوام بھی مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔
ملک بھر میں مظاہرین نے بجلی بلز میں ظالمانہ اضافے کو مسترد کردیا ہے ۔
مظاہرین کی جانب سے بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم، لوڈ شیڈنگ، جرمانے اور ناجائز ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔