
عمارت گرنے کے بعد لیاری میں ریسکیو آپریشن جاری
کراچی کے لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے باعث تین خواتین اور 1 بچے سمیت چودہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، لیاری کے علاقے بغدادی میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس سے عمارت زمین بوس ہو گئی، حادثے میں اب تک تین خواتین اور بچے سمیت چودہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور نو زخمی ہوئے ہیں، پچیس سے تیس افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی تھیں، ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے جن کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے، لیکن فون سگنل بند ہونے سے ریسکیو کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔