عثمان خواجہ کی وزیراعظم آسٹریلیا سے ملاقات، غزہ میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار

0
230
عثمان خواجہ کی وزیراعظم آسٹریلیا سے ملاقات، غزہ میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار

سڈنی: آسٹریلیا کے معروف کرکٹر عثمان خواجہ نے وزیراعظم اینتھونی البانیز سے ملاقات کے دوران غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اسرائیلی کارروائیوں کو رکوانے کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی حکومت کو اسرائیل پر سفارتی دباؤ بڑھانا چاہیے اور معصوم شہریوں، خاص طور پر بچوں کے خلاف جاری مظالم کو بند کروانے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک فلسطینی علاقوں میں امدادی سامان کی مکمل رسائی اور شہریوں کا تحفظ یقینی نہیں بنایا جاتا، آسٹریلیا کو اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دینے چاہئیں۔

ملاقات میں انہوں نے کھیلوں میں بڑھتے ہوئے جوئے کے رجحان پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ عثمان خواجہ نے کہا کہ کم عمر نوجوانوں میں جوا کھیلنے کی لت خطرناک شکل اختیار کر رہی ہے، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 16 سال کی عمر کے لڑکے بھی جوئے کے آن لائن اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں، جو ایک سنگین مسئلہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کھیلوں میں جوئے پر مکمل پابندی عائد کی جائے تاکہ نوجوان نسل کو محفوظ رکھا جا سکے۔

Leave a reply