صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا

1
173

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری کےبعد اضافے کا اطلاق کیا جائے گا ، نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد ڈسکوز کے صارفین پر 159 ارب کا اضافی بوجھ پڑ جائے گا، بجلی کی قیمت میں نیا اضافہ مالی سال 23-2022ء کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ، بجلی صارفین اکتوبر 2023ء سے مارچ 2024ء تک ادائیگیاں کریں گے ۔

1 comment

Leave a reply