شاہد آفریدی پیچھے، بابر اعظم آگے! انٹرنیشنل کیچز میں بڑی سبقت

0
65
شاہد آفریدی پیچھے، بابر اعظم آگے! انٹرنیشنل کیچز میں بڑی سبقت

سابق قومی کپتان بابراعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی میچز میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں نیا مقام حاصل کرلیا ہے۔

راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف کھیلی گئی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں بابراعظم نے کوشل مینڈس کا کیچ پکڑ کر شاہد آفریدی کو مجموعی کیچز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا۔ فائنل میں ان کے تین کیچز نے انہیں 170 انٹرنیشنل کیچز تک پہنچا دیا، جبکہ شاہد آفریدی نے اپنے کیریئر میں 167 کیچ پکڑے تھے۔

پاکستان کے ٹاپ کیچر کی فہرست میں

یونس خان 281 کیچز کے ساتھ پہلے

انضمام الحق 194 کیچز کے ساتھ دوسرے

جبکہ شاہد آفریدی اب چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

اسی فائنل مقابلے میں بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی ایک نیا اعزاز اپنے نام کیا۔ تین مزید کیچز کے ساتھ وہ پاکستان کے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی کیچز لینے والے فیلڈر بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں:

بابر اعظم 60 کیچز کے ساتھ پہلے

فخر زمان 57 کیچز کے ساتھ دوسرے

شعیب ملک 50 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بابراعظم کی یہ کارکردگی نہ صرف ان کے شاندار فیلڈنگ معیار کی عکاس ہے بلکہ انہیں پاکستان کے بہترین آؤٹ فیلڈرز میں بھی نمایاں مقام دلاتی ہے۔

Leave a reply