ہاٹ لائن نیوز : شاداب خان انجری کےباعث دورہ نیوزی لینڈسےباہر ہوگئے
شاداب خان پاؤں کی انجری میں مبتلا ہیں اور ان کی انجری کو ٹھیک ہونے میں مزید چار ہفتے لگیں گے۔
شاداب خان 3 دسمبر کو یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں سیالکوٹ کے خلاف کھیلتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔کراچی میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں فیلڈنگ کے دوران شاداب خان کی ٹانگ میں موچ آگئی جس کے بعد ان کو گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اس بات پر بھی غصے میں تھا کہ زخمی کھلاڑی کو ساتھی کرکٹرز اسٹریچر کی بجائے کندھے پر کیوں لے گئے۔ جبکہ تمام طبی سہولیات موجود تھیں۔
پی سی بی راولپنڈی کی ٹیم انتظامیہ سے بھی نالاں تھا کہ جب سٹیڈیم میں تمام سہولیات میسر تھیں تو ایسا کیوں کیا گیا تاہم اس واقعے کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں راولپنڈی کے کپتان شاداب خان کی عدم موجودگی میں محمد نواز نے تمام تر ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔