
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف اداکار خالد بٹ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
خالدبٹ کےانتقال کی خبر پی ٹی وی کےسینئر اداکارمحسن گیلانی نےگزشتہ روزاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشیئر کی۔
انہوں نے خالد بٹ کی تصویر پوسٹ کی اور ان کی موت کا اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’خالد بٹ انتقال کرگئے‘‘۔
ذرائع کیمطابق خالد بٹ کافی عرصے سے شدید علیل تھے اور زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
خالد بٹ ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن، فلم اور تھیٹر اداکار تھے۔ ملتان میں پیدا ہونے والے اداکار نے اپنے کیریئر کا آغاز 1970 میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فلموں سے کیا۔
1978 میں انہیں بطور اداکار کام کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے اپنے پہلے سیریل میں ہیرو کا کردار ادا کرکے مداحوں کو محظوظ کیا۔
انہوں نے پی ٹی وی کے کئی کامیاب سیریلز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔