سزا یافتہ ملزمان کا ڈیٹا آن لائن ؟

0
82

ہاٹ لائن نیوز : آئین کے آرٹیکل 62 ،63 پر عملدرآمد کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہوگئی ۔

درخواست شہری منیراحمدنےاظہرصدیق ایڈووکیٹ کےتوسط سےدائرکی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بنک ڈیفالٹر،بلز کی ادائیگیاں نہ کرنے والوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر نہیں ڈالیں،ویب سائٹ پر سزا یافتہ 62 ون ایف کے تحت نااہلی کا ڈیٹا ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں کیا گیا،عدالت نے 2013 سے ڈیٹا بیس بنانے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں،ویب سائٹ پر تفصیلات آنے سے امیدواران کے خلاف اعتراضات عائد ہو سکیں گئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو فوری طور پر ڈیٹا ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم دے ۔

Leave a reply