سرگودھا میں پولیس موبائل ٹرین سے ٹکرانے سے 2 اہلکارشہید

0
90
سرگودھا میں پولیس موبائل ٹرین سے ٹکرانے سے 2 اہلکارشہید

سرگودھا: سرگودھا میں ایک پولیس موبائل اچانک ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق یہ اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فوری طور پر ڈی آئی جی ایس پی یو سے رپورٹ طلب کی ہے۔

آئی جی پنجاب نے شہداء اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس شہداء کے اہلخانہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

Leave a reply