ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ویب سائٹ پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستانی اداکارہ سجل علی معروف بھارتی اداکار پرابھاس کیساتھ رومانوی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کیمطابق اداکارہ کے پراجیکٹ کے لیے بات چیت جاری ہے اور امکان ہے کہ جلد معاملات طے پا جائیں گے۔
رومانٹک ڈرامہ فلم کی ہدایت کاری ہنو راگھواپوڑی کریں گے اور یہ ایک جذباتی پروجیکٹ ہوگا جو سنیما کے ناظرین کو ایک نیا تجربہ فراہم کرے گا۔