سابق وزیر اعظم کے کاغذات نامزدگی چلینج کرنے والا لاپتہ ؟

0
61

ہاٹ لائن نیوز : ایلیٹ ٹریبونل میں میاں شہباز شریف کے حلقہ این اے 132 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ۔

درخواست گزار شاہد اورکزئی دوسری بار بھی عدالت کے طلب کرنے پر پیش نہ ہوئے ۔

عدالت نے درخواست گزار کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر بحث کرنے کا آخری موقعہ دے دیا ۔

عدالت کا کہنا ہے کہ شاہد اورکزئی کل تک رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دلائل دے سکتا ہے، درخواست گزار عدالت کا وقت ضائع کر رہا ہے ۔

رجسٹرار آفس نے اپیل پر 3 اعتراضات لگائے تھے ۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی مصدقہ کاپی اپیل کے ساتھ نہیں لگائی گئی، شاہد اورکزئی نہ وہ حلقے کا ووٹر ہے اور نہ ہی متاثرہ فریق ہے ۔

Leave a reply