سابق سیکرٹری خوراک توہین عدالت کےمرتکب ،وجہ کیابنی؟

0
50

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) سابق سیکرٹری خوارک نے جواب جمع کروانے کی مہلت مانگ لی ۔

سابق سیکرٹری خوراک زمان وٹو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس شمس محمود مرزا پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی ۔

زمان وٹو بذاتِ خود عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ مجھے مزید مہلت دی جائے، میں اس حوالے سے وکیل کرنا چاہتا ہوں ۔

عدالت نے زمان وٹو کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا تھا ۔

زمان وٹو کے خلاف درخواست میں کہا گیا ہے کہ زمان وٹو نے نجی چینل کو انٹرویو دیا جس میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ، زمان وٹو نے ہائیکورٹ کے معزز جج پر الزامات عائد کرنے کے ساتھ ساتھ اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت زمان وٹو کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔

Leave a reply