دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام پہنچے

0
81

دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام پہنچے

پی۔ ٹی۔ وی کی پہچان، نامور اداکار، ہر دلعزیز میزبان اور شاعر طارق عزیز کی وفات کو پانچ سال کا عرصہ گزر گیا ہے، مگر اُن کی آواز آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے، انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنے سفر کا آغاز کیا، پاکستان ٹیلی ویژن کی نشریات کے آغاز پر طارق عزیز اُس اسکرین کی پہلی آواز بنے، پی ٹی وی اور طارق عزیز کی شناخت ایک دوسرے سے لازم و ملزوم ہو گئی۔

نیلام گھر، جو کہ بعد میں “طارق عزیز شو” کے نام سے مشہور ہوا، 40 سال تک اُن کی پہچان رہا، انہوں نے اردو اور پنجابی شاعری میں بھی طبع آزمائی کی، 1992 میں انہیں تمغۂ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا، اس کے علاوہ 1997 سے 1999 تک قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے، 17 جون 2020 کو 84 برس کی عمر میں وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے، لیکن اُن کی آواز، انداز اور یادیں آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔

Leave a reply