دوشیزائیں یاخطرناک ون ویلر؟

1
162

دبئی: (ہاٹ لائن نیوز) دبئی کی سڑکوں پر ون ویلنگ کرنے والی لڑکیوں کو ٹریفک پولیس کے دفتر میں طلب کرلیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کی سڑکوں پر موٹرسائیکل سوار لڑکیوں کی ون ویلنگ کرنے ، ہاتھ چھوڑ کر بائیک چلانے اور چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر کھڑے ہو کر بائیک دوڑانے کی ویڈیو منظر عام پر آئیں ۔

دبئی پولیس نے ویڈیو وائرل ہوتے ہی لڑکیوں کی تفصیلات معلوم کرلیں اور انکو ٹریفک پولیس ڈپارٹمنٹ میں طلب کر لیا ۔ لڑکیوں کے گروپ نے ون ویلنگ کا اعتراف کرلیا ، جس کے بعد انکی موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئی ہیں ۔

ڈائرکٹر جنرل ٹریفک پولیس دبئی کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں لڑکیوں کے گروپ کو ہینڈل چھوڑ کر موٹر سائیکلیں چلاتے، بائیک پرکھڑے ہوتے اور ون ویلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ، جس کے بعد ان کیخلاف کارروائی کی گئی۔

ڈائرکٹر جنرل دبئی پولیس کے مطابق لڑکیوں کی موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لی گئیں ہیں اور ان پر ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کے متعدد چارجز بھی عائد کردئیے گئے ہیں۔

دبئی ٹریفک قوانین کے مطابق اس طرح کی خلاف ورزیاں کرنے پر 2000 درہم جرمانہ اور 60 دن کے لیے موٹر سائیکل ضبط کرنا شامل ہے ۔

1 comment

  1. e-commerce 22 March, 2024 at 00:39 Reply

    Wow, superb weblog layout! How long have you ever been blogging for?
    you made running a blog look easy. The overall look of your
    web site is magnificent, let alone the content! You can see similar here
    dobry sklep

Leave a reply